777

امریکی فوج کا عراق سے انخلا ءشروع ، داعش کیخلا ف فتح کے بعد ضرورت کم ہو گئی ، مکمل واپسی کا فیصلہ بعد میں ہو گا : پینٹا گون

واشنگٹن: عراق کی طرف سے داعش کیخلاف فتح کے اعلان کے بعد امریکی فوج نے انخلاءکا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔پینٹا گون کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی واپسی ضرور شروع ہو گئی ہے لیکن فی الحال یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ کب تک مکمل انخلاءکیا جائے گا۔ بیان کے مطابق درجنوں کے حساب سے ہر روز امریکی فوجیوں کو ان کے ساز و سامان کے ساتھ ہوائی جہازوں کے ذریعے عراق سے افغانستان منتقل کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ریان ڈھلون نے واضح کیا ہے کہ امریکی افواج کے انخلاءکے آغاز کے بعد اتحادی افواج کا انخلاءبھی شروع ہو سکتا ہے جس کیلئے عراقی حکومت سے مشورہ کیا جا رہا ہے۔ قبل ازیں عراقی حکومت کے ترجمان سعد الحدیثی نے اعلان کیا تھا کہ داعش کیخلاف فتح حاصل ہونے کے بعد جنگ ختم کر دی گئی ہے اور اب امریکی فوج کی تعداد کم کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں