675

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹادیا گیا

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو کونیا وزیرخارجہ مقررکردیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو سبکدوش کر کے مائک پومپیو کونیا وزیر خارجہ مقررکردیا ہے، مائک پومپیو اس سے قبل امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کے سربراہ تھے جب کہ اُن کی جگہ پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سی آئی اے کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
امریکی صدر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن کی خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں اب مائک پوم پیو سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داری نبھائیں گے، وہ ایک بہترین خدمات فراہم کریں گے جیسا کہ انہوں نے بطور ڈائریکٹر سی آئی اے خدمات انجام دی تھیں۔امریکی صدر نے مائک کی جگہ خاتون گینا ہیسپیل کو سی آئی کی کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ سی آئی اے کے عہدے کے لیے ایک خاتون کا انتخاب قابل ستائش ہے جو کہ امریکا میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے جس پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر اور وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے درمیان اختلافات کی خبریں کئی دنوں سے گردش کرر ہی تھیں ، ٹلرسن نے یکم فروری 2017 میں عہدہ سنبھالا تھا جب کہ چند روز قبل ٹرمپ کے مشیر تجارت نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں