798

امریکی ڈاکٹر 265 لڑکیوں سے زیادتی کا مجرم قرار

نیویارک: امریکی عدالت نے امریکی اولمپکس میں جمناسٹکس کی ٹیم کے سابق ڈاکٹر لیری نیسر کو 265 لڑکیوں کے جنسی استحصال کا مجرم قرار دے دیا ہے۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست مشی گن کی عدالت نے ڈاکٹر لیری نیسرکی معافی کی اپیل مسترد کر تے ہوئے انہیں 160 خواتین کے بیانات کے بعد 40 سے 175 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ حالیہ سماعت میں پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے کم سے کم 65 متاثرہ خواتین عدالت میں پیش ہوکر نیسر کے خلاف گواہی دیں گی۔ جب کہ اس سماعت میں عدالت انہیں ٹوئسٹرز جمناسٹکس کلب کے ایک کمرے میں مریضوں کا جنسی استحصال کرنے پر سزا سنانے والی ہے۔
سماعت کے دوران جج جینس کنگھم نے بتایا کہ ”ہمارے پاس جو اعداو شمار ہیں ان میں جنسی استحصال کا نشانہ بننے والی 265 خواتین کی شناخت ہوچکی ہے، اس کے علاوہ ریاست، ملک اور دنیا بھر میں لاتعداد افراد ہیں جو لیری کا نشانہ بنے۔
گزشتہ روز ہونے والی سماعت کی سب سے غیر معمولی بات یہ تھی کہ جنسی استحصال کا شکار ہونے والی لڑکیوں نے عدالت میں لیری نیسر کی ا?نکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے یاد دلایا کہ وہ ان کے ساتھ کیا کرتا رہا ہے۔
لیری کا شکار بننے والی خواتین میں بڑی عمر کے ساتھ کم عمرلڑکیاں بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک کی عمر 13 سال سے بھی کم تھی جب کہ دو کی عمریں 15 سال تھیں۔ 54 سالہ لیری نیسر کو بچوں کی فحش فلمیں بنانے کی وجہ سے پہلے ہی 60 سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں