لاہور: تحریک انصاف (انصاف گروپ) کے سربراہ فاروق ملک اور تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ و رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ روزنامہ نوائے وقت فاروق ملک نے کہا تحریک انصاف جس بنیاد پر قائم ہوئی تھی اسے پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ ایک ہی مطالبہ ہے پارٹی میں موجود جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ لوگوں سے جان چھڑائی جائے۔ عائشہ گلالئی نے کہا میری جدوجہد کا مقصد بھی جاگیرداروں اور مفاد پرستوں کے خلاف مہم بلند کرنا ہے۔ فاروق ملک نے عائشہ گلالئی کو بہاولپور آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
645