836

انوشکا شرما کی ‘پری’ کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا

بولی وڈ اسٹار انوشکا شرما کی ہارر فلم ‘پری’ کا پہلا آفیشل ٹریلر سامنے آگیا ہے اور اگر آپ اس طرح کی کہانیاں پسند کرتے ہیں تو یہ جھلکیاں اس کا انتظار کرنے پر مجبور کردیں گی۔
ٹریلر میں بدحواس یا پریشان انوشکا شرما کو دکھایا گیا ہے جو تنہا ہے۔
بظاہر اس پر کسی آسیب کا قبضہ ہے اور وہ ایسے شخص سے بچنا چاہتی ہے جو اسے قتل کرنا چاہتا ہے۔
ایک شخص انوشکا کے کردار کی مدد کا فیصلہ کرتا ہے اور محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے مگر کیا وہ ایک شیطان ہے؟ کیا اس پر کسی آسیب نے قبضہ کر رکھا ہے؟

اس بارے میں ٹریلر میں تجسس برقرار رکھا گیا ہے مگر پس منظر میں ایک آواز اس شخص کو ضرور بتاتی ہے ‘ یہ لڑکی تمہاری ہمدردی کے لائق نہیں’۔
اس کے علاوہ ٹریلر میں کئی آسیب زدہ افراد کو دکھایا گیا ہے، یعنی انوشکا ہی تنہا نہیں۔
یہ انوشکا شرما کی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہوگی جس کے کئی پوسٹرز اور ٹیزر پہلے سامنے آچکے ہیں۔
فلم پری آئندہ ماہ یعنی 2 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
یہ فلم انوشکا شرما کی ہوم پروڈکشن کے تحت بنائی گئی ہیں جس کی ہدایات پروست جوشی نے دی ہیں۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں ریتار بہاری چکرورتی، پرمبرتا چترجی اور رجت کپور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں