100

انٹرنیشنل کونسل آف آرٹس کینیڈا کے زیراہتمام ہندوستان سے آئی ہوئی ہندی اور سرائیکی کی معروف شاعرہ اور صحافی عر وَشی اگروال “عروی”، کے ساتھ ایک شام اور مشاعرہ

رپورٹ: ظفر ذکریا خان
انٹرنیشنل کونسل آف آرٹس کینیڈا، فروغ ادب کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے، گزشتہ دنوں ہندوستان سے آئی ہوئی ممتاز شاعرہ اور معروف صحافی عر وَشی اَگروال کی کینیڈا آمد پر آئی سی اے نے معروف سماجی شخصیت ندیم نزیر کی رہائش گاہ کنگ سٹی، اونٹاریو میں ایک پروقار شام اور محفل مشاعرہ کا انعقاد کیاجس کی صدارت سینئر شاعر اور سَترہ سے زائد کتابوں کے مصنف کرامت اللہ غوری نے کی جبکہ پاکستان سے آئے ہوئے معروف شاعر قیصر وجدی مہمان اعزازی تھے دیگر شعراءمیں پروین سلطانہ صبا، بشارت ریحان، سلمان اطہر، عاصم جاسر، بشارت عبدالحئی،عبدالحمید حمیدی اور عطا المنّان طاہر شامل تھے، نظامت کے فرائض آئی سی اے کے صدر شعیب ناصر نے ادا کئے، انھوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ شدید برفباری کےباوجود اتنی بڑی تعداد میں تشریف لاکر اپنی محبت کا اظہار کیا، انھوں نےمہمان خصوصی ع±ر وَشی اگروال عرشی کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ عرشی جی ہندوستان کی معروف کَوِتری اور ہندی کے ایک ماہنامہ رسالے کی مدیرہ ہیں، انھوں نے دنیائے مزاح کے معروف شاعر ڈاکٹر پاپولر میرٹھی کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے ہندوستان کی ایک معروف شاعرہ سے ملنے اور انھیں سننے کا موقع ملا،شعیب ناصر نے صدر مشاعرہ کی اجازت سے اپنے دعائیہ شعر پڑھ کر مشاعرہ کا آغاز کیا،
مہمان خصوصی عروَشی اگروال نے اس تقریب کے انعقاد پر انٹرنیشنل کونسل آف آرٹس اور شعیب ناصر کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا کہ میں آپ تمام لوگوں کی بھی شکرگزار ہوں کہ اس سرد موسم میں بھی آپ سب یہاں تشریف لائے۔
اس مشاعرہ میں شعر وادب سے تعلق رکھنے والی ٹورنٹو کی سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پسندیدہ اشعار پر دل کھول کرداد دی۔
انٹرنیشنل کونسل آف آرٹس کی جانب سے مہمان خصوصی کو،سیما ہاشمی نے اَجرک، آئی سی اے کے ڈائیریکٹر بشارت ریحان، ظفر ذکریا خان، شاہد ہاشمی اور عبدالحمید حمیدی نے سوینئیر مَگ اور صدر مشاعرہ کرامت اللہ غوری نے سند ستائش پیش کی جبکہ ندیم نزیر کی جانب سے بھی تحائف دئے گئے، دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اس مشاعرے کو یو ٹیوب چینل آئی سی اے ٹی وی کینیڈا نے لائیو دکھایا اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے علم وادب سے وابستہ افراد نے نہ صرف اسے پسند کیا بلکہ اپنے پیغامات کے ذریعے شاعروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہے۔
سامعین میں کمانڈر روشن خیال، آصف جاوید، شاہد ہاشمی، سیما ہاشمی، آصف خان، ڈاکٹر عمران، محمد موسٰی، آغا طاہر خان، ارشد محمود، اکرام اللہ جویہ، ادریس بھلی، ممتاز چیمہ، اقبال گوندل، رانا منور، نبیل رانا، عطا الاوّل، رانا حنیف، شہزاد احمد، ظفر اللہ، ملک اثر اعوان اور دیگر شامل تھے۔
مشاعرہ کے اختتام پر پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں