اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ ماہ سے اندرون سندھ جلسوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی اور آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی بشمول سندھ پورے پاکستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ موجودہ حکومت پی پی پی کے مخالف دھڑوں سے بھی ملاقات کرکے سندھ ایڈوائزری کمیٹی قائم کرے گی تاکہ وفاق کی جانب سے سندھ میں شروع کئے گئے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو روکا جا سکے۔ ادھر سندھ میں پیپلزپارٹی نے پہلے ہی خود کو فعال کردیا ہے اور جلسہ جلسوں میں بے نظیر کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو جو کافی حد تک بے نظیر سے مشابہت رکھتی ہیں کو سیاسی اکھاڑے میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یوں امکان یہی ہے کہ سندھ اور وفاق کے درمیان آئندہ ماہ اگست میں گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے۔
299