853

ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کیلئے خطرہ، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جائے گا: کور کمانڈرز

راولپنڈی: پاک فوج کے کور کمانڈرز نے کہا ہے کہ بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی خطے میں قیام امن کیلئے خطرہ ہیں، بھارتی ریشہ دوانیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے تمام فریقین سے تعاون کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں امریکی پالیسی کے حوالے سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں جیو سٹریٹجک اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کے علاوہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں پر بھی بات کی گئی۔
کانفرنس کے شرکائ نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی کامیابیوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی مہم میں حاصل ہونے والے فوائد کو مزید مربوط بناتے ہوئے پاکستان اور خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جائے گا۔
کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں جبکہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا موثر جواب دیا جائے گا۔ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفاد کو ترجیح دی جائے گی اور قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے تمام فریقین سے تعاون کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں