کراچی (12 اکتوبر، 2022 ) برطانیہ کی مشہور و معروف ویب اور کلاؤڈ ہوسٹنگ کمپنی (gridhosting.co.uk) نے اب پاکستان میں بھی اپنی ہوسٹنگ سروسز کا آغاز کردیا ہےجہاں 210 روپے ماہانہ سےبزنس ویب سائٹ کی ہوسٹنگ کےلیئے عالمی معیارکی سروسز حاصل کی جاسکتی ہیں جو کسی بھی کاروباری فردکے لیئے اپنے کاروبار کو ملکی سے بین اقوامی سطح پر متعارف کرانے کا ایک سنہری موقع ہے ۔ (gridhosting.co.uk) کی پاکستانی شاخ کے طور پر شروع کی گئی کمپنی Grid Hosting Pakistan کا مقصد پاکستان میں عالمی معیار کی ویب اور کلاؤڈ ہوسٹنگ سروسز کی روزافزوں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا اور پاکستان میں ای کامرس کو فروغ دلانا ہے۔ کمپنی 17سال سے بین القوامی سطح پر ویب سائٹ اور کلاؤڈ ہوسٹنگ کے شعبے میں خدمات فراہم کررہی ہے اور کلائنٹس اور انڈسٹری ایکسپر ٹس کے درمیان اچھی شہرت کی حامل ہے ۔
گرڈ ہوسٹنگ پاکستان، پاکستانی بزنس کمیونٹی کو ویب سائٹ ہوسٹنگ کے لیئے محفوظ اور ارزاں حل پیش کر رہی ہے جہاں 210 روپے ماہانہ میں بزنس ویب سائٹ کی ہوسٹنگ حاصل کی جاسکتی ہے ۔ کمپنی پُر کشش خدمات کی پیشکش کے ساتھ کلائنٹس کو اس بات کا یقین دلاتی ہے کہ ان کے کاروبارکواولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ تمام پروڈکٹس اور ان سے جڑی خدمات کو 45 دن کی منی بیک گارنٹی کے ساتھ فراہم کیا جاتا ہے جو گرڈ ہوسٹنگ کو دوسرے سروس فراہم کنندگان سےنمایاںکرتا ہے ۔
خدمات کی مکمل فہرست:
ویب سائٹ ہوسٹنگ ڈومین رجسٹریشن
سروسز
کلاؤڈ ہوسٹنگ سروسز
ورچوئل کلاؤڈ سرورز / VPS
پرائیو ٹ ای میل سروسز
انسٹالڈ ویب سائٹ ایپلیکیشنز
SSL سرٹیفکیٹس اور ویب ایڈ آن سروسز
ڈومین اور ویب سائٹ پرائیو سی
کمپنیوں کو مکمل IT سپورٹ فراہم کرنا اور نئے بزنس سیٹ اپ میں تمام IT اور IS سے متعلق کام میں مدد کرنا
پراڈکٹس کا مجموعہ مختلف قسم کے ٹیو ٹو ریلز کے ساتھ فراہم کیا جائے گا ۔ گرڈ ہوسٹنگ پاکستان کسٹمرز سکسیزٹیمز چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں تاکہ کلائنٹس کو بلاتعطل سروس فراہم کی جاسکے ۔ 17 سال پر محیط شاندار شہرت کے ساتھ گرڈ ہوسٹنگ پاکستان میں کلائنٹس کی بڑھتی ہوئی کاروباری ضروریات کو سامنے رکھتے ہو ئے قابل توسیع سلوشنز تیار کرنے کے لیے کام کرے گا ۔ جس میں کلائنٹ کا تمام ڈیٹا آن سائٹ اور آف سائٹ بیک اپ کے ساتھ مکمل طور پر محفوظ رہے گا اور کلائنٹس بلا تعطل سروسز کی فراہمی کا تجر بہ لے سکیں گے ۔
گرڈ ہوسٹنگ پاکستان کے بارے میں
گرڈ ہوسٹنگ پاکستان، گرڈ ہوسٹنگ بر طانیہ کا کل ملکیتی ذیلی ادارہ ہ ہے جو ویب سائٹ ڈومینز، کلاؤڈ اسٹوریج اور مختلف چیزوں کے در میان ویب ہوسٹنگ کی خدمات فراہم کر تا ہے ۔ کمپنی پراڈکٹس کے ساتھ 45 دن کی منی بیک گارنٹی بھی دیتی ہے ۔
گرڈ ہوسٹنگ یوکے ISO 27001اور ISO 9001 – 2015 سرٹیفائیڈ ہے اور ایسٹ مڈلینڈز چیمبر یوکے کامصدقہ ممبر ہے۔ 2005 سے یہ ادارہ متذکرہ بزنس کیلئے خدمات فراہم کر رہا ہے اور اسے اپنے کلائنٹس کا مکمل اعتماد حاصل ہے ۔
آج ہی آغاز کیلئے ویب سائٹ: http://www.gridhosting.co.uk وزٹ کریں