برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت 799

برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم 60 ممالک میں پھیل گئی، عالمی ادارہ صحت

جنیوا: حال ہی میں برطانیہ میں سامنے آنے والی کورونا کی نئی قسم اب 60 ممالک میں بھی پھیل چکی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا کی نئی قسم اب دنیا بھر میں 60 ممالک میں پھیل چکی ہے جب کہ جنوبی افریقا میں سامنے آنے والی نئی قسم 23 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔

اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں دیکھی گئی کورونا کی نئی قسم ایک ہفتے قبل تک 50 ممالک تک پہنچ چکی تھی اور اب مزید دس ممالک کے شہریوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا میں دریافت ہونے والی قسم بھی تیزی سے دوسرے ممالک میں پھیل رہی ہی ہیں اور یہ دونوں اقسام کورونا وائرس کی دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر میں برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی تھی جس کے بعد سے درجن سے زائد ممالک نے برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بند کردیا تھا۔

قبل ازیں بائیوٹیک کے شریک چیئرمین نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فائزر کے اشتراک کے ساتھ تیار کردہ کورونا ویکسین میں ان اقسام کے خلاف مزاحمت موجود ہے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو صرد 6 ہفتوں میں وائرس کی نئی شکل کے خلاف ویکسین تیار کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جرمنی میں بھی کورونا کی نئی قسم دریافت ہوئی تھی جو ساخت کے اعتبار سے برطانیہ اور جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا وائرس سے مختلف ہیں اور اس وائرس پر تحقیق کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں