132

بونی کرامبی اونٹاریو لبرل کی نئی لیڈر منتخب

پاکستان ٹائمز (رپورٹ انیس فاروقی) اونٹاریو کی صوبائی جماعت اونٹاریو لبرل پارٹی نے 2026 میں انتخابات کے لئے اپنے نئے لیڈر کا انتخاب کر لیا ہے۔ ہفتہ کے روز پارٹی ممبران نے ایک سخت مقابلے کے بعد تیسرے راؤنڈ بیلیٹ میں نئی پارٹی لیڈر کے طور پر مسی ساگا کی مئیر بونی کرامبی کو منتخب کر لیا ہے۔

اونٹاریو لبرل کے لیڈر اسٹیفن ڈیل ڈوکا نے گزشتہ سال الیکشن کے بعد استعفیٰ دے دیاتھا جس کے بعد پارٹی سربراہ کے خلا کو پر کرنے کے لئے بونی کرامبی، یاسر نقوی، ٹیڈ شو اور نیٹ اسکائن اسمتھ لیڈر کے امیدوار کے طور پر میدان میں اترے تھے۔

یاسر نقوی، نیٹ اسکائن اسمتھ اور بونی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا جس کے بعد بونی کرامبی چھہ ہزار نو سو ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ مد مقابل نیٹ اسکائن اسمتھ پانچ سوووٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پہ رہے۔

واضح رہے کہ تین بار مسی ساگا کی منتخب مئیر بونی کرامبی کے پاس فی الوقت کوئی صوبائی نشست نہیں ہے اور اب انہیں طے کرنا ہوگا کہ وہ کس طرح سے پارٹی لیڈر کے کردار کو نبھائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں