راولپنڈی: بھارت کی جانب سے سیز فائر معائدے اور جنیواکنونشن کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،بھارت نے بٹل سیکٹر میں سکول وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر میں سکول وین کو نشانہ بنایا جس سے وین ڈرائیور شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر نے وین میں موجودطالبہ کا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں طالبہ واقعے کی تفصیلات بتا رہی ہے ،عینی شاہد طالبہ کا کہنا تھا کہ سکول وین کوواپسی پر نشانہ بنایا گیا جب وین پر فائرنگ ہوئی تو ہم سب بہت ڈر گئے تھے میں نے سوچا شائد گاڑی کو کچھ ہوا ہے لیکن جب دیکھا تھا تو انکل ساجد بہت زخمی تھے اور ان کا بہت زیادہ خون بہ رہا تھا، وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے ،میں نے وہاں چیخنا شروع کر دیا لیکن وہاں کوئی بھی نہیں کافی دیر بعد وہاں کچھ لوگ جمع ہوئے اور وین ڈرائیور کی میت کو ہسپتال لے گئے جہاں سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ ان کی موت واقع ہو چکی ہے۔
807