راولپنڈی: بھارتی فوج اس وقت وحشی درندہ بن چکی ہے جسے معصوم بچوں پر بھی ترس نہ آیا اور بٹل سیکٹر میں سکول وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارت مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور ایل او سی پر شہری علاقوں کونشانہ بنارہاہے۔بھارت نے بٹل سیکٹر میں سیز فائر معائدے اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں کی سکول وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور شہید ہوگیا۔تاہم پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا انتہائی زوردار جواب بھی دیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بٹل سیکٹر میں سکول کے بچوں کو لے جانے والی وین کو نشانہ بنانا جنیوا کنونشن اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بٹل سیکٹر میں رواں ماہ 6 فروری کو بھارتی شیلنگ سے دو شہری 65 سالہ کبیر اور 45 سالہ اورنگزیب شہید ہوگئے تھےجبکہ 33 سالہ ماجد اور 22 سالہ خرم شدید زخمی ہوئے تھے۔
760