بھارت پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث، بھارتی ایجنٹ پکڑے گئے 150

بھارت پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث، بھارتی ایجنٹ پکڑے گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکریٹری خارجہ نے انکشاف کیا ہے ملک میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، اشوک کمار اور یوگیش کمار نامی شہریوں نے یہاں اپنے ایجنٹوں کو رقومات دیکر قتل کرائے جس کے ثبوت موجود ہیں۔دفتر خارجہ میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا ہمارے پاس دو پا کستا نی شہریوں کو انڈیا کی جانب سے قتل کیے جانے کے مصدقہ ثبوت موجود ہیں، قاتل کے انڈیا سے مصدقہ لنک ملے ہیں، شاہد لطیف کو مارنے کیلئے انڈین شہری یوگیش کمار نے یہاں مقامی قاتل کو ہائر کیا اور شاہد لطیف کو قتل کروایا۔ ٹارگٹ کلر عمیر نے پانچ ٹارگٹ کلرز کی ٹیم بنائی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے عمیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، قاتل عمیر بارہ اکتوبر کو ملک سے باہر فرار ہو رہا تھا۔ دوسرا کیس محمد ریاض کا ہے جسے راولاکوٹ میں فجر کے وقت قتل کیا گیا، تفتیش سے پتا چلا عبداللہ علی نامی کلر نے محمد ریاض کو قتل کیا جو آٹھ ستمبر ہوا۔سائرس سجاد قاضی نے بتایا ملک میں موجود بھارتی ایجنٹوں نے ان قتلوں کے عوض پیسے وصول کیے،عالمی سطح پر بھارت کا محاسبہ ہونا چاہیے کیونکہ جب قتل ہوئے تو انڈین سوشل میڈیا پر خوشیاں منائی گئیں، انڈیا کے سوشل میڈیا پر مقتولین کو دشمن گردانا گیا جبکہ قتل کے حوالے سے ٹارگٹ کلرز عمیر اور محمد عبداللہ کے اقبالی بیانات اور قاتلوں کے اکاو¿نٹس میں رقم منتقلی کے ثبوت بھی موجود ہیں۔ انڈیا نے یہ حرکت صرف پاکستان میں نہیں کی بلکہ انڈیا اس سے قبل کینیڈا اور امریکا میں بھی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔یاد ر ہے محمد ریاض کو چند ماہ قبل 8 ستمبر کو راولا کوٹ جبکہ شاہد لطیف کو 11 اکتوبر کو ڈسکہ میں قتل کیا گیا،دونوں مقتول پرامن شہری تھے اور ان کا قصور صرف یہ تھا انھوں نے کشمیر میں جاری ظلم اور بھارت کے گھناو¿نے چہرے کو بے نقاب کیا تھا۔واضح رہے عالمی عدالت میں پاکستان کی جانب سے پہلے ہی کلبھوشن یادیو کا کیس موجود ہے جو ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوا، اب دیکھا جائیگا کہ کچھ بھارتی شہری پاکستان میں موجود ہیں جو یہیں کے لوگوں کو پیسے دیکر قتل کرارہے ہیں، پاکستان عالمی عدالت انصاف سمیت ہر فورم پر یہ معاملہ اٹھا سکتا ہے، بھارتی خفیہ ادارے اس طرح کی کارروائیاں پوری دنیا میں کرتے رہے ہیں جیسا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کو مارا گیا اور یہ واقعہ پوری دنیا میں رپورٹ ہوچکا ہے۔سکیور ٹی فورسز نے اجرتی قاتل کو گرفتار کیا جس نے جرم کا اعتراف کیا،بھارتی ایجنٹ دہشت گردی اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے۔عالمی براردی کیساتھ دو کیسز کی تفصیلات شیئر کریں گے کچھ کیسز ابھی زیر تفتیش ہیں، تفتیش سے پتا چلا بھارتی ایجنٹ یو گیش کمار اس میں ملوث ہیں،دونوں بھارتی ایجنٹس کے ذریعے کارروائی کرواتے تھے، سہولت کاروں کے ذریعے ان ایجنٹس کا پتہ چلا۔سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا پاکستانی سرزمین پر بھارت کی کارروائی پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے، بھارتی ایجنٹس کے اعترافی بیانات بھی ہیں جو اس وقت ہماری تحویل میں ہیں، ہمارے پاس فنانشل ٹرانزیکشنز کے ثبوت بھی موجود ہیں، ان ایجنٹس کے پاسپورٹ نمبر اور شناخت شیئرکردی جائیگی، صرف ہم نہیں کہہ ر ہے کینیڈا اور امریکا نے بھی اسی طرح کی کارروائیوں کی نشاندہی کی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سکیورٹی اداروں نے بھارت کے دہشت گرد گروہ اور بھارتی ہینڈلرز اور سہولت کاروں جو کہ دہشت گردانہ کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ان کو کامیابی کیساتھ بے نقاب کیا،دوپاکستانیوں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز، انکے ساتھیو ں اور سہولت کاروں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ تحقیقاتی اداروں کے پاس مستند شواہد ہیں کہ اس پوری ٹارگٹڈ کلنگ مہم میں تیسرے ملک میں موجود بھارتی شہری شامل ہیں جو کہ اس کی فنڈنگ کرنے کیساتھ ساتھ ہدایات بھی دے رہے تھے اور مہم کو کنٹرول بھی کر رہے تھے۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را ایک عالمی دہشت گرد تنظیم کا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں