710

بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت، حکومت نے انخلا کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کردیا

اسلام آباد: آزادکشمیرحکومت نے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزیوں سے شہری کے جانی نقصان کے پیش نظرکنٹرول لائن کے ساتھ مقیم آبادی کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کیلیے ا نخلاکا منصوبہ تیار کیاہے۔
آزادکشمیرحکومت کے ذرائع نے بتایاکہ یہ فیصلہ بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ نہ رکنے کے باعث کیا گیا۔ اس ضمن میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے ضلعی انتظامیہ اور ایل اوسی سے ملحقہ علاقوں کے مقامی حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ہزاروں افراد کو محفوظ علاقوں میں طباد کرنے کے حوالے سے ضروری انتظامات کریں جن کی زندگیوں کو براہ راست خطرہ لاحق ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کنٹرول لائن پرکشیدگی برقراررہنے کی صورت میں انخلاکے منصوبے پرعملدر آمد شروع ہو جائیگا۔ ابتدائی طورپر بھارتی فائرنگ سے براہ راست متاثرہونے والے دیہات کی آبادی کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیاجائیگا اور اگر جنگ بندیوں کی خلاف ورزیاں نہ رکیں تو انخلا کی سرگرمیوں کا دائرہ سیکٹرکی سطح تک بڑھادیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں