815

بہترین جلد کے لئے کتنے منٹ نہانا چاہیے؟ معروف ڈاکٹر نے انتہائی واضح جواب دے دیا، لوگوں کو خبردار کردیا

نیویارک: سردیوں میں جلد کی خشکی کا مسئلہ ہر ایک کو درپیش ہوتا ہے تاہم اب ایک معروف امریکی ڈاکٹر نے اس سے نجات پانے اور جلد کو بہترین بنانے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق معروف ڈرماٹالوجسٹ ڈاکٹر ہورڈ سوبیل نے بتایا ہے کہ ”سردیوں میں جلد کی خشکی سے بچنے کے لیے روزانہ نیم گرم پانی سے صرف چار منٹ تک نہانا چاہیے۔ کبھی بھی سردیوں میں 4منٹ سے زیادہ مت نہائیں ، حتیٰ کہ 5یا 6منٹ تک نہانے سے بھی جلد کی خشکی کا مسئلہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔“
ڈاکٹر سوبیل کا کہنا تھا کہ ”سردیوں میں نہانے کے لیے صابن کی بجائے کسی نرم کلینزر کا استعمال کرنا چاہیے اور نہانے کے بعد تولیے کا استعمال لازمی ہونا چاہیے لیکن تولیے سے جسم کو رگڑیں مت، بلکہ نرمی سے جسم کو خشک کریں۔اس کے بعد کوئی بھی اچھا موئسچرائزر پورے جسم پر لگائے۔ اس سے آپ کے جسم نے نہانے کے دوران جو پانی جذب کیا ہو گا وہ جسم میں ہی رہے گا اور تمام دن آپ کی جلد خشکی سے محفوظ، نرم اور تروتازہ رہے گی۔نہانے کے بعد موئسچرائزر جتنا زیادہ استعمال کریں اتنا ہی بہتر ہو گا۔“

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں