676

بہت کوششوں کے باوجود رائو انوار کا سراغ نہ ملا، آئی جی سندھ

، کراچی: طئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ رائو انوار کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن تاحال کوئی سراغ نہ ملا عدالت کو طگاہ کردیا ہے کہ واٹس ایپ کال ٹریس نہیں ہوتی اس لیے رائو انوار ٹریس نہ ہوسکا۔
حیدر آباد پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کیوکیشن کراٹے چیمپئن شپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ رائو انوار کی گرفتاری پولیس کا کام ہے اور یہ حقیقت ہے کہ پولیس ابھی تک اسے گرفتار نہیں کرپائی، رائو انوار کو ڈھونڈنے کے تمام طریقے استعمال کرلیے لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں ملا، عدالت کو بتادیا ہے کہ واٹس ایپ کال ٹریس نہیں ہوتی اس لیے وہ ٹریس نہ ہوسکا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے کمانڈر کی حیثیت سے کہتا ہوں کہ سندھ پولیس ایک بینر تلے متحد ہے جہاں پر بھی پولیس نے زیادتی کی تو ایسے افسر کے خلاف کارروائی ہوگی، سکھر اور کراچی میں پولیس افسران کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے ہیں اگر رائو انوار کے خلاف کوئی اور بھی شکایت آئی تو اس کی بھی ضرور تحقیقات ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں