بینظیر اور نواز شریف کی کرپشن ختم کرنے سیاست میں آیا، عمران خان 274

بینظیر اور نواز شریف کی کرپشن ختم کرنے سیاست میں آیا، عمران خان

اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) اسلام آباد کی ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقت کی حکمرانی کی اجازت دینا ایسا ہی ہے کہ ہم نے ملک میں جنگل کے قانون کا اطلاق کردیا۔ ایلیٹ کلاس کی چوری ملک تباہ کر دیتی ہے، منی لانڈرنگ براہ راست ملکی کرنسی کو متاثر کرتی ہے، ملک کی دو بڑی جماعتوں نے مجھے اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی مگر میں اپنی پارٹی بنا کر ان دونوں کی کرپشن کے خلاف جدوجہد کے لئے اقتدار میں آیا۔ برطانیہ میں جس پر کرپشن کا الزام ہو، وہ تقریبات میں نہیں آسکتا اور نہ بلایا جاتا ہے، اگر آجائے تو پھر سخت تنقید کا سامنا کرتا ہے۔ انسانی معاشرہ جب بنتا ہے جب قانون کی حکمرانی ہو۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں انصاف کے لئے بھیجا ہے۔ طاقتور اور غریب کے لئے ایک قانون ہونا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں