229

بے فکر رہیں! ہمارا کوئی متبادل نہیں، عمران خان

شکاگو/ٹورنٹو (پاکستان ٹائمز) سیاسی حلقوں اور مبصرین کی جانب سے وزیر اعظم اور ان کے قریبی رفقاءسخت تنقید کی زد میں ہیں۔ عمران خان کے حالیہ ڈنر میں یہ کہنا کہ ہمارا کوئی متبادل نہیں لہذا بے فکر رہیں۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ یقین دہانی کرادی گئی ہے کہ حکومت بے فکر رہے اور اپنی مدت پوری کرے۔ عمران خان کی پارلیمنٹ میں کی گئی حالیہ پراعتماد تقریر بھی اس بات کا مظہر ہے کہ عمران خان کے علاوہ اس وقت کوئی موضوع امیدوار نہیں اور خفیہ قوتوں کے لئے وہی بہترین انسان ہیں چنانچہ وہ جو چاہیں کریں، حکومت تو انہی کی رہے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی جھگڑے بھی عروج پر ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر خان، جہانگیر ترین اپنے اپنے گروپس کے ساتھ برسرپیکار ہیں۔ مگر ابھی شاید نئے وزیر اعظم زیر تربیت ہیں اور مستقبل قریب میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نظر نہیں آتا۔ دوسری جانب ہمارے آرمی چیف بھی امریکہ کی آنکھ کا تارا ہیں کہ ان کی امریکہ آمد پر انہیں 21 توپوں کی سلامی ان کی موجودہ خدمات کے اعتراف میں ہی دی گئی تھی۔ ملک میں چینی کا بحران، زرعی پیداوار کا مسئلہ اور مہنگائی جیسے عفریت کا سامنا آئندہ چند ماہ میں عوام کو کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے اور ”گھبرانا نہیں ہے“۔ وزیر اعظم اپنے تمام وعدے اور اپنی حکومت کی میعاد پوری کرکے بھی اگر گھر چلے جائیں تو معجزہ ہوگا اور ویسے بھی نئے وزیر اعظم کی تیاری میں چند سال تو لگیں گے مگر وزیر اعظم عمران خان کو جس توڑ پھوڑ کا پارٹی میں سامنا ہے اور جو کچھ اتحادی جماعتوں کی جانب سے ردعمل سامنے آرہا ہے اسے حل کرنا بھی وزیر اعظم کےلئے نہایت مشکل دکھائی دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں