355

تحریک انصاف کینیڈا جی ٹی اے کے صدر اکبر وڑائچ کو معطل کردیا گیا

ٹورنٹو (پاکستان ٹائمز) سوشل میڈیا پر حفیظ خان کے SCAD نارتھ امریکا کے ممبر بننے پر مستقل تنقید اس فیصلے کی وجہ بنی۔ پاکستان تحریک انصاف کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے جواب دہی اور نظم و ضبط نے پی ٹی آئی جی ٹی اے کینیڈا کے صدر اکبر وڑائچ کو حفیظ خان کو ممبر بنائے جانے کے فیصلے کے خلاف تنقید کا نشانہ بنایا اور پارٹی کے اس انتخاب کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی اور اسے پارٹی کے نظم و ضبط کے خلاف قرار دیا۔ ان کے اس اقدام کے نتیجے میں انکوائری کمیٹی نے دونوں کے بیانات سنے اور اکبر وڑائچ کو غلط ثابت ہونے کے بعد ان کی ممبر شپ کو عارضی طور پر تین کے لئے معطل کردیا ہے۔ انکوائری کمیٹی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر اکبر وڑائچ نے یہ سلسلہ جاری رکھا تو ان کی رکنیت مستقل طور پر بھی ختم کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں