ترکیہ اور شام کے ہولناک زلزلہ کے نتیجہ میں ہلاکتیں 8 ہزار سے متجاوز 440

ترکیہ اور شام کے ہولناک زلزلہ کے نتیجہ میں ہلاکتیں 8 ہزار سے متجاوز

استنبول/دمشق (پاکستان ٹائمز) ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلہ سے ہونے والی تباہی کے بعد سے اب تک دن و رات لوگوں کی زندگیاں بچانے کا سلسلہ جاری ہے مگر سرد موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات سامنے آرہی ہیں۔ ترکیہ میں عمارتوں کے ملبہ میں دبے 8 ہزار افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ ترک وزیر صحت کے مطابق زلزلے سے 32 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 775 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ زلزلے میں مرنے والوں میں 57 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے زلزے میں متاثرہ 10 صوبوں میں تین ماہ کے لئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے جو 14 مئی کی شام کو ہونے والے انتخابات سے قبل ختم ہو جائے گی۔ دوسری جانب شام کی صورتحال کے بارے میں امدادی اہلکاروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے جو کہ 12 سال کی خانہ جنگی کے باعث انسانی بحران کا شکار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں