647

حکومت کے تین ماہ رہ گئے ہیں،حکمرانوں کے پاس قومی اداروں کی نجکاری کا مینڈیٹ نہیں، عمران خان

کراچی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،کراچی ایئر پورٹ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کے تین ماہ رہ گئے ہیں، حکومت کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کرے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ادارے ملک کااثاثہ بنتے ہیں، دنیا میں کہیں قومی اثاثوں کی نجکاری نہیں کی جاتی، اداروں کی نجکاری سوچ سمجھ کرکی جاتی ہے، ان کا کہناتھا کہ شریف فیملی کی سٹیل مل نفع کماتی ہے پاکستان سٹیل بندپڑی ہے،پاکستان سٹیل بند ہونے کی وجہ کرپشن ہے۔
عمران خان نے کہاکہ انشاءاللہ اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، پی آئی اے سے سیاسی مداخلت ختم کریں گے،پی آئی اے کونمبرون ایئرلائن بنائیں گے،ان کا کہناتھا کہ پی آئی اے کوایسی ایئرلائن بنائیں گے جس پرپوری دنیاکوفخرہوگا،انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں سیاسی مداخلت ختم نہ ہونے تک مسائل رہیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایمانداری سے ادارے چلیں تو نجکاری کی ضرورت نہیں پڑتی، خیبر بینک کومیرٹ پرچلا کر ریکارڈ منافع کمایا،ہم نے خیبربینک کی نجکاری نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں