463

خلاف ضابطہ بھرتیوں پر مراد علی شاہ کا نیب میں بیان ریکارڈ

کراچی: سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کے معاملے پر نیب نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گزشتہ روز نیب میں پیش ہوئے، نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مراد علی شاہ کو بیان ریکارڈ کرانے نیب کراچی کے دفتر طلب کیا گیا تھا، مرادعلی شاہ نے اسٹیوٹا میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات سے متعلق بیان ریکارڈ کرایا۔

واضح رہے کہ نیب کراچی ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی میں سال2012ءمیں خلاف ضابطہ بھرتیوں کے معاملے کی تحقیقات کررہاہے۔ خلاف ضابطہ بھرتیوں کے معاملے پر سابق ایم ڈی حفیظ اللہ عباس اور یوسف بلوچ کو اس سے قبل حراست میں لیا جاچکا ہے جب کہ نیب کو غیر قانونی تقرریوں سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں