دپیکا کے مقابلے میں بالی ووڈ کی آفر ٹھکرا چکی ہوں: صباءقمر 395

دپیکا کے مقابلے میں بالی ووڈ کی آفر ٹھکرا چکی ہوں: صباءقمر

لاہور: اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ دپیکاکے مقابلے میں چھوٹے کردار کی وجہ سے بالی ووڈ کی فلم ٹھکرا دی تھی۔

صبا قمر نے کہا کہ ماضی میں مجھے بالی ووڈ مووی ”لو آج کل“ میں گاو¿ں کی لڑکی کا کردار ملا تھا، لیکن مجھے یہی لگا کہ یہ کردار دپیکاکے مقابلے میں ایک چھوٹا کردار ہوگا، اس لئے میں نے تو یہ کردار کرنے سے انکار کردیا تھا۔

صبا قمر نے کہا کہ میں خود کو محبِ وطن فن کارہ سمجھتی ہوں، ہم سب نے یہ ملک بہت قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے، ملک سے باہر ہمیں خود کو پاکستان کا سفیر سمجھنا چاہیے۔

صبا قمر نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل اداکار نعمان اعجاز کے ساتھ ایک ویب سریز ”مسٹر اینڈ مسز شمیم“ بھی ریلیزہوئی تھی۔ مجھے نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنا بھی اچھا لگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں