734

دہی دل کے دورے کے خطرا ت کم کرسکتی ہے، نئی تحقیق

نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں دو بار دہی کھانے سے دل کے دورے کے خطرات کو 30فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
برطانوی اخبار ”ڈیلی میل“ کے مطابق ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ بھرپور دہی کھانے سے ہارٹ اٹیک یا اسٹروک کے خطرات خواتین میں 30فیصد جبکہ مردوں میں 19فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔
محققین کو یقین ہے کہ قدرتی دہی کے خمیر اور کیلشیم کے مواد کا مجموعہ دل کو لاحق خطرات میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ دہی کا تنہا استعمال یا فروٹ ، سبزیوں اور اناج کے ساتھ خوراک کا مستقل حصہ بنانا دل کی صحت کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
تحقیق کے دوران 30سے 55سال عمر کی 55ہزار سے زائد خواتین جبکہ 40سے 75سال کے 18ہزار سے زائد مردوں کا تجزیہ کیا گیا، تحقیق میں شامل یہ تمام افراد 30سال تک کے عرصے سے بلند فشارِ خون(ہائی بلڈ پریشر)کا شکار تھے۔
شرکاءسے ا±ن کی روزمرہ خوراک سے متعلق ایک سوالنامہ پ±ر کرایا گیا ، جسے محققین نے دہی کے اوسط استعمال کا اندازہ لگانے کے لئے استعمال کیا۔
تحقیق کے نتائج امریکن جنرل آف ہائپرٹینشن میں شائع کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ صرف امریکا میں ہرسال 15لاکھ سے زائد افراد دل کے دورے یا اسٹروک کا شکار ہوتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں