ریاست دہشتگردوں سے مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی 154

ریاست دہشتگردوں سے مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی

راولپنڈی (فرنٹ ڈیسک) عسکری قیادت نے نے واضح کیا ہے کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کےلئے مذموم پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا اور اس کے نتیجے میں ایسے عناصر مزید رسوائی کا شکار ہونگے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 259ویں کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔کانفرنس کے شرکا نے کہا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں سے مکمل طاقت کے ساتھ نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیلیے کوئی جگہ نہیں ہے،آپریشنز کے دوران پیشہ وارانہ مہارت کے معیار اور فارمیشنز کی تربیت میں بہترین کارکردگی برقرار رکھی جائے ، فوجیوں کی فلاح و بہبود اور حوصلہ برقرار رکھنے اور مسلسل توجہ دینے پر کمانڈرز کی تعریف یہ امور فوج کی آپریشنل تیاری کی بنیاد ہے۔کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں، سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنے والوں سے ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی، ملک میں معاشی سرگرمیاں جو اس وقت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر نگرانی جاری ہے، ا±س کی مکمل حمایت کی جائے گی، ایسی تمام سرگرمیاں جو معاشی استحکام اور غیر ملکی سر مایہ کاری کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، اس کے خاتمے کیلئے حکومت کی مکمل معاونت کی جائے گی۔کانفرنس کے شرکائ نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان اور سول سوسائٹی کے شہداءجنہوں نے ملک کی حفاظت، سلامتی اور وقار کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ا±ن کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔شرکا نے کہا کہ ریاست پاکستان،مسلح افواج کے شہداءاور ان کے اہلِ خانہ کو ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں، اعلامیے کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شہداءکے ایصال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ کانفرنس کے شرکائ نے 6ستمبر کو ملک بھر میں یومِ دفاع و شہدا ئ کوبھرپور طریقے سے منانے پر پاک فوج نے اپنی قابلِ فخر قوم کا شکریہ ادا کیا۔کورکمانڈرز کانفرنس میں ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے بارڈر اضلاع میں پائیدار امن و ترقی پر بھی زور دیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ملک میں معاشی سرگرمیاں جو اس وقت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کی زیر نگرانی جاری ہیں، ا±س کی مکمل حمایت کی جائے گی۔ ایسی تمام سرگرمیاں جو معاشی استحکام اور غیر ملکی سر مایہ کاری کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، اس کے خاتمے کیلئے حکومت کی مکمل معاونت کی جائے گی۔۔کانفرنس کے شرکائ کو قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔کانفرنس نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و جوان اور سول سوسائٹی کے شہدائ جنہوں نے ملک کی حفاظت، سلامتی اور وقار کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ا±ن کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔کانفرنس میں کہا گیا کہ ریاست پاکستان،مسلح افواج کے شہدائ اور ان کے اہلِ خانہ کو ہمیشہ احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں