سوئیٹزرلینڈ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسا عجیب و غریب طریقہ دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جس کے ذریعے پودوں کواینستھیسیا دے کرایک مقررہ مدت کے لیےبے ہوش رکھا جاسکتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کی یہ ٹیم اس بات کو جاننا چاہتی تھی کہ پودے مثلاً وینس فلائی ٹریپ او ر شائی پلانٹ کس طرح پھلتے پھولتے ہیں اور مرجھانے کے بعد کس طرح دوبارہ تازہ دم ہوجاتے ہیں، اس تحقیق نے سائنسدانوں کو انسانوں پر اثر انداز ہونے والی بے ہوش کن دواﺅںکے استعمال کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا ہے۔
تجربے کے دوران سائنسدانوں نے وینس فلائی ٹریپ کے علاوہ موسا لیوز پر بھی کام کیا اور پی ٹینڈریلس کے علاوہ سنڈیو پلانٹ سےلے کر ایتھر تک کے پودوں پر مختلف تجربات کئے اور پھر ایک حتمی نتیجہ نکالنے میں کامیاب رہے۔
تجربے کے دوران بعض پودوں کو مصنوعی’نیند‘میں مبتلا ہونے کے لیے لیڈو کین نامی دوا کا بھی استعمال کیا گیا۔
798