ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنی اداکاری کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں بلکہ انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانے میں بھی سلمان خان کا نام سرفہرست ہے جس کی سب سے بڑی مثال کترینہ کیف، سوناکشی سنہا اور زرین خان ہیں اور اب انہوں نے اپنے بہنوئی ایوش شرما اور نئی اداکارہ ورینہ حسین کو متعارف کرانے کے لیے فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سلمان خان نے اپنے بہنوئی ایوش شرما اور ورینہ حسین کو متعارف کرانے کے لیے اپنی نئی فلم ’لو راتری‘ کو 5 اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ دلچسپ انداز میں کیا۔
سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ فلم ’لو راتری‘ آج سے 224 دن بعد ریلیزکی جائے گی بتاﺅ کیا تاریخ ہے ریلیز کی؟
واضح رہے کہ ابھیراج مناوالا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لو راتری‘ کو سلمان خان نے 21 ستمبر کو ریلیز کرنے اعلان کیا تھا تاہم اب فلم 5 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
720