ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ’ریس تھری‘ کے لیے رومینٹک گانا لکھ ڈالا جسے وہ اپنی آواز میں ریکارڈ بھی کریں گے۔
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کا شمار انڈسٹری کے نامور اداکاروں میں تو ہوتا ہی ہے لیکن وہ اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے بھی شوقین ہے اور وہ متعدد فلموں میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے جب کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر فلم میں مداحوں کے لیے کچھ نیا لے کر آئیں یہی وجہ ہے کہ سلو میاں نے فلم’ ریس تھری‘ کے لئے نہ صرف گیت لکھا بلکہ وہ اسے اپنی آواز میں ریکارڈ بھی کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم ’ ریس ‘کے تیسرے سیکوئل کے لئے گیت لکھ دیا ہے جس کو پوری ٹیم کے سامنے پڑھ کر بھی سنایا جو سب کو بہت پسند آیا اور وہ اسے اپنی آواز میں ریکارڈ بھی کروائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے لکھے گئے گیت کو مزید رنگ بھرنے کے لئے موسیکار وشال مشرا کی خدمات حاصل کرلی گئی ہے اور فلم کے ہدایت کار خود اس گیت پر کوریوگرافی کریں گے جب کہ اس گیت کو سلمان پر ہی فلمایا جائے گا۔
فلم ’ریس تھری ‘کے پروڈیوسر نے سلمان کے لکھے گئے گیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ گیت انتہائی خوبصورت الفاط کے ساتھ لکھا گیا ہے اور یہ بلکل ویسا ہی گیت ہے جس کی ہم تلاش کر رہے تھے۔
487