859

سلمان خان کو لڑکی مل گئی، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو لڑکی مل گئی اور اس کا اعلان انہوں نے خود ٹویٹر پر کیا۔
سلمان خان کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے پرکشش کنواروں میں ہوتاہے۔ 52 سال کی عمر ہونے کے باوجود وہ آج تک اپنے لیے کوئی لڑکی تلاش نہ کرسکے تاہم ان کے گھر والوں اور پرستاروں کی شدید خواہش ہے کہ سلمان جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ کر دلہنیا گھر لے آئیں۔ سلمان کی حال ہی میں کی گئی ٹویٹ سے واضح ہوتا ہے کہ سلمان اب اپنی شادی کو لے کر سنجیدہ ہوگئے ہیں۔
سلمان خان نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے ”مجھے لڑکی مل گئی“۔ سلومیاں کے چاہنے والے یہ ٹویٹ دیکھتے ہی پرجوش ہوگئے اور ہر طرف سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تاہم کچھ لوگوں نے اسے سلومیاں کی جانب سے مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے سلمان خان اس ٹویٹ کے ذریعے اپنی نئی فلم سے متعلق بتانا چاہ رہے ہوں اور یہ لڑکی ضرور نئی فلم میں ان کی ہیروئن ہوگی جب کہ کچھ مداحوں کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے ملی تو سہی جب کہ کچھ لوگوں نے براہ راست سوال کرتے ہوئےپوچھا کہ شادی کب ہے۔
تاہم سلمان خان نے تھوڑی دیر بعد خود ہی اس راز سے پردہ اٹھادیا۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں لڑکی کی تصویر شیئر کی اور اپنے چاہنے والوں کی خواہشوں پر پانی پھیرتے ہوئے کہا آپ سب کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ مجھے لڑکی اپنے لیے نہیں ملی بلکہ آیوش شرما کی فلم ”لو راتری“کے لیے لڑکی مل گئی۔
آیوش شرما سلمان خان کی لاڈلی بہن ارپیتا کے شوہر ہیں۔ سلمان خان آیوش کوفلم”لوراتری“کے ذریعے بالی ووڈ میں متعارف کرانے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آیوش کےمقابل بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ مونی رائے کو کاسٹ کیے جانے کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم آیوش مونی رائے کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے تھے یہی وجہ ہے کہ مونی کی جگہ اس اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں