ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی وجہ سے ارجیت سنگھ کا ایک اور گیت فلم سے نکال دیا گیا۔
بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نہ صرف اپنی دبنگ اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں بلکہ انڈسٹری میں نئے چہرے متعارف کرانے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال کترینہ اور سوناکشی سنہا ہیں۔ لیکن سلمان کی ناراضی بھی کسی سلطان کی ناراضی سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ سلمان کا ارجیت سنگھ سے ناراض ہونا انہیں ایسا مہنگا پڑا کہ اب ان کا دوسرا گیت بھی فلم سے خارج کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر اور سوناکشی سنہا کی نئی آنے والی فلم ’ویلکم ٹو نیو یارک ‘ میں معروف گلوکار ارجیت سنگھ کا گایا ہوا گیت فلم سے باہر کردیا گیا ہے جس کی وجہ سلمان خان کا گیت کو ناپسند کرنا ہے اور اب اس گیت کو راحت فتح علی خان کی آواز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2013ء میں ایک شو کی میزبانی کے دوران ارجیت سنگھ نے سلمان خان پر طنز کیا تھا جس کے بعد سلمان کی فلم ’سلطان‘ میں ارجیت سنگھ کا گایا ہوا مشہور گیت ’جگ گھومیا ‘ کو بھی فلم سے نکال کر راحت فتح کی آواز میں ریکارڈ کرکے شامل کیا گیا تھا۔
744