ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد وہ ایک سال کے اندر تین بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی بے باک اداکارہ سنی لیون ایک بار پھر ماں بن گئیں اس بار ان کے گھر دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ سنی لیون نے اپنے ماں بننے کی خوشخبری انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ دونوں بچوں اشر سنگھ ویبر اور نواہ سنگھ ویبر کے ساتھ ان کا خاندان مکمل ہوگیا۔ ہم دونوں تین بچوں کے والدین بن کر بہت خوش ہیں اور فخر محسوس کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ سنی لیون اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے گزشتہ برس باہمی رضامندی سے ایک یتیم بچی گود لی تھی جس کانام نشا کور رکھا گیا تھا۔ تاہم اس بار ان دونوں نے بچے گود لینے کےبجائے سروگیسی کے ذریعے دنیا میں لانے کا فیصلہ کیا جس کی تصدیق سنی لیون نے ٹویٹر پرکی اور کہا یہ دونوں ہمارے حقیقی بچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا خدا نے ہمیں سروگیسی کے ذریعے دو ننھے فرشتوں سے نوازا ہے جس کے بعد ہمارا خاندان مکمل ہوگیا۔ ہمارے بچے اس دنیا میں کئی ہفتوں قبل آئے تھے لیکن یہ دونوں ہمارے دلوں اور آنکھوں میں کئی برس سے زندہ تھے۔
Just so there is no confusion Asher and Noah are our biological children. We chose surrogacy to complete our family many years ago and it’s now finally complete 🙂 so happy!
— Sunny Leone (@SunnyLeone) March 5, 2018
سنی لیون کے شوہر ڈینئل ویبر نے بھی والد بننے کی خوشخبری ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہماری زندگی کااگلا دور میں ، کرن(سنی لیون)، نشا، نواہ اور اشر۔
Say Hello to Noah and Asher Weber !!! #family @SunnyLeone :))))😍😍😁😁❤️. The next chapter of life !!! Karen, Nisha , Noah , Asher Me pic.twitter.com/NymfNfSRoH
— Daniel Weber (@DanielWeber99) March 5, 2018