سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف سینئر سیاست دان شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی ہے۔ وزیراعظم کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ نہیں سمجھتےکہ ایل این جی کامعاملہ184تھری کے ضمن میں آتاہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ایل این جی کی خرید وفروخت سےمتعلق شکایت ہےتو نیب کے پاس جائیں، قومی مفاد کو دیکھنے کیلئے ادارے قائم کیے گئےہیں، ہمیں یقین ہے نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ نیب چاہے تومتعلقہ افراد کو طلب بھی کرسکتاہے، چیف جسٹس نے شیخ کے وکیل سےکہا کہ ا?پ نیب کےپاس جائیں۔
وکیل شیخ رشید لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالتی احکامات کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، حکومت اختیارات کاغلط استعمال کررہی ہے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ پہلے کیس کےحقائق سے آگاہ کریں۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ پاکستان میں قدرتی گیس کے وسیع ذخائر ہیں۔دلائل کے دوران بجلی کڑکنے پر لطیف کھوسہ خاموش ہو گئے۔پھر بولے ایل این جی جیسےکرتوتوں کی وجہ سےبجلی کڑک رہی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بارش اللہ کی رحمت ہے،آپ دلائل جاری رکھیں، جوگرجتےہیں وہ برستےنہیں۔
759