اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار صادق ایاز سے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ملاقات کی جس میں سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ موجودہ سیاسی تناﺅ کے خاتمے کیلئے مختلف تجاویز پر غوربھی کیا گیا۔
اس موقع پر چودھری نثار نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کو آمنے سامنے لانے کے حق میں نہیں۔سپیکر قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ ہر ادارہ آئینی حد میں رہے تو مسائل پیدا نہ ہوں۔
686