791

شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا ریکارڈ سمیت طلب

اسلام آباد: احتساب عدالت نے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس میں پاناما لیکس کی جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
نیوز کے مطابق شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاناما لیکس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیائ کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکوٹر کی استدعا پر واجد ضیا کو 22 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے کہا کہ ریفرنس کی سماعت میں ویڈیو لنک پر دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے اصل ریکارڈ سامنے ہونا ضروری ہے۔
احتساب عدالت نے حکم دیا کہ واجد ضیا 22 فروری کو جے آئی ٹی کے اصل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں۔ عدالت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ واجد ضیاء پہلی بار نواز شریف کی موجودگی میں عدالت میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاناما لیکس کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر شریف خاندان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی جس کا سربراہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا کو بنایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں