705

شمالی کوریا پر دبائو کے لیے امریکا ، جنوبی کوریا کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی: ایوانکاٹرمپ

سیئول: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور ان کی قریبی مشیر ایوانکا ٹرمپ نے کہاہے کہ وہ شمالی کوریا پر آخری حد تک دبائو ڈالنے کے لیے امریکا اور جنوبی کوریا کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی بیٹی گزشتہ روز روز جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک کھیلوں کا دورہ کرنے کے لیے پہنچیں ،ایوانکا ٹرمپ آئندہ ہفتے کے آغاز پر ہونے والی سرمائی اولمپک کھیلوں کی اختتامی تقریب میں امریکی وفد کی قیادت کریں گی۔جنوبی کوریا کے صدر مون جئی نے ایوان صدارت میں عشائیے سے قبل ایوانکا ٹرمپ سے وَن ٹو وَن ملاقات کی۔
اس موقع پر مون نے ایوانکا سے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے دست برداری اور دونوں کوریا کے درمیان بات چیت سے متعلق گفتگو ساتھ ہونا چاہیے۔ جواب میں ایوانکا نے کہا کہ شمالی کوریا پر آخری حد تک دبائو ڈالنے کے لیے امریکا اور جنوبی کوریا کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں