طالبان کے افغانستان پر قبضہ کے پیچھے کون؟ 321

طالبان کے افغانستان پر قبضہ کے پیچھے کون؟

واشنگٹن/اسلام آباد (پاکستان ٹائمز) طالبان کا یوں اچانک اقتدار پر قابض ہونا، افغانستان افواج کا غائب ہو جانا اور صدر اشرف غنی اور اعلیٰ عہدیداروں کا افغانستان سے کوچ کر جانا کئی ایک سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق کوئی ایسی قوت طالبان کے پیچھے ہے کہ جس نے خفیہ طریقہ سے طالبان کو فتح سے ہمکنار کروا کر امریکہ کو راتوں رات بھاگنے پر مجبور کردیا۔ طالبان کا حکومت سنبھالتے ہی عام معافی کا اعلان، امریکی افواج اور سفارتی عملہ کو تحفظ فراہم کرنے کا اعلان، طالبان کا یوٹرن واضح کررہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ یا تو طالبان اپنے قدم جمانے کے لئے پریس کانفرنسز کرکے مثبت اعلانات کررہے ہیں اور مضبوط ہوتے ہی اور ایوان اقتدار میں چند دن گزارنے کے بعد اپنے اصلی رنگ میں واپس آئیں گے، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ طالبان نے 40 سالہ جنگ سے بہت سبق حاصل کرلئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پڑوسی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں اور خود کو لبرل ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کچھ تجزیہ نگاروں کا یہ بھی خیال ہے کہ کچھ خفیہ اداروں اور چائنا نے مل کر طالبان کی جیت کو یقینی بنایا ہے اور امریکہ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں