گلوگار عاطف اسلم کی آواز کا جادو صرف پاکستان میں ہی نہیں، پڑوسی ملک میں بھی سر چڑھ کر بولتا ہے جنہوں نے کئی بالی وڈ فلموں کے لیے گانے گائے اور اپنا لوہا منوایا۔
اور اب 1990 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ‘’جرم‘ کے مشہور زمانہ گانے ‘’جب کوئی بات بگڑ جائے۔۔‘ کے ریمیک کے ساتھ عاطف اسلم کی واپسی ہوئی ہے جو انہوں نے بھارتی گلوگاروں شرلی سیٹیا اور ڈی جے چیتاز کے ساتھ مل کر گایا ہے۔
چھ فروری کو ریلیز ہونے والے اس گانے کی ویڈیو یوٹیوب ٹاپ لسٹ میں شامل ہے اور اسے دو دن کے اندر اندر 10 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔
933