442

عدلیہ مخالف تقاریر پر نواز شریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری

لاہور: ہائی کورٹ نےعدلیہ مخالف تقاریر پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو نوٹس جاری کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف اور مریم نواز عوام کو عدلیہ کے خلاف اکسانے سے باز نہیں آ رہے، مریم نواز جلسوں اور سوشل میڈیا پرعدلیہ کو تضحیک کا نشانہ بنارہی ہیں جب کہ نواز شریف نے عدلیہ کے خلاف بغاوت کا اعلان کرکے عوام کو اکسایا ہے۔ عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکنے پر پیمرا بھی کچھ نہیں کر رہا جب کہ لیگی شخصیات کی عدلیہ مخالف تقاریر کا ریکارڈ بھی جمع کرا دیا ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور پیمرا سے 15 مارچ تک جواب طلب کر لیا جب کہ سیکرٹری پیمرا کو بھی مرکزی کیس میں فریق بنانے کی اجازت دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں