اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے عثمان ڈارنے بنی گالہ میں ملاقات کی،جس میں نیب کی جانب سے درخواست پرپیشرفت نہ ہونے پرعمران خان کااظہارتشویش کیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ وزیرخارجہ کیخلاف ثبوت ریکارڈپرلاچکے ہیں،ملکی خزانہ لوٹنے والوں کااحتساب ضروری ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ ثبوتوں کے باوجودنیب کی خاموشی سمجھ سے باہرہے،نیب کومنی لانڈرنگ اورکرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کوتیارہیں۔
