713

عمران خان کے اپنے ارکان سینیٹ الیکشن میں پی ٹی ا?ئی کو ووٹ نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ارکان اسمبلی سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی جماعت کوسینیٹ الیکشن سے باہرکردیا گیا، کسی ملک کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ اقامے پر منتخب وزیراعظم کو نکال دیا جائے، ایک پیسے کی کرپشن نہ کرنے کے باوجود نکال دیا گیا جب کہ جے آئی ٹی کے صندوقوں میں سے بھی کچھ نہیں نکلا، آج بھی سینیٹ الیکشن میں نوازشریف جیتیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سینیٹ، عام انتخابات سمیت ہر الیکشن میں نواز شریف جیتیں گے، نوازشریف جہاں بھی جاتے ہیں لوگوں کا سمندر امڈ آجاتا ہے کیونکہ عوام ان کے ساتھ ہیں اورجوآج نواز شریف کو چھوڑے گا اس کا سیاسی کرئیر ختم ہوجائے گا، نواز شریف کا ساتھ نہ دینے والے مسلم لیگ (ن) کے باغی ارکان اپنا سیاسی کیریرتباہ کریں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ارکان اسمبلی سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گے، عمران خان کو جعلی این اوسی کا جواب بھی دینا ہے، عمران خان اپنے ہی ارکان اسمبلی پر بکائو مال ہونے اور ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں