غزہ جنگ میں بلا خوف و خطر حق و سچ کا ساتھ دوں گا: کینیڈین وزیر اعظم 206

غزہ جنگ میں بلا خوف و خطر حق و سچ کا ساتھ دوں گا: کینیڈین وزیر اعظم

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب، ترکیہ اور فلسطین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ غزہ جنگ میں بلا خوف و خطر حق و سچ کا ساتھ دوں گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں میں حماس تنازع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق شرکاءنے غزہ کی سنگین انسانی صورت حال اور فوری جان بچانے والی انسانی امداد تک رسائی کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے بنا کسی خوف کے امن اور سلامتی کے ساتھ رہنے کے حق کے لئے کینیڈا کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں