سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا کا حصہ بنانا ان کی جماعت کا مشن ہے۔
زرداری ہاوس اسلام آباد میں اصف زرداری نے ن لیگ باجوڑ کے رہنما نوابزادہ انیس خان سے ملاقات کی ،اس موقع پر ن لیگی رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سابق صدر کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی مستقبل اور عوام کا سوچتی ہے،وہ چاہتی ہے کہ فاٹا میں بجلی پیدا ہواور صنعتیں لگیں تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئندہ انتخابات میں وفاق اور چاروں صوبوں سے جیتیں گے اور حکومت بنائیں گے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ فاٹا پیپلز پارٹی کی ترجیح ہے، علاقے کی ترقی کے لیے وہاں تعلیمی ادارے اور اسپتال بنائیں گے۔
744