817

فلم بلیک پینتھر کا لندن میں یورپیئن پریمیئر منعقد

مارول سپر ہیروز کے مشہور فکشنل کردار بلیک پینتھر کے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم بلیک پینتھر کا لندن میں یورپیئن پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔
فلمی ستارے جب ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو مداحوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا جبکہ فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر نہ صرف فوٹو گرافروں کو پوز دیتی دکھائی دی بلکہ مختلف انٹرویوز بھی دیئے۔
ریان کوگلر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکار چیڈ وِک بوسمین نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل جارڈن، لیوپیٹا یانگ، مارٹن فری مین، ڈینئیل کالویا، وِنسینٹ ڈوک، فاریسٹ وائیٹیکر، ایجلا بیسٹ اور اینڈی سرکس سمیت کئی نامور اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی Wakanda نامی سرزمین کے ایک ایسے بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے۔
اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچانے کیلئے کنگ T Challa بلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور Wakanda کی سلطنت کی سیکیورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے۔
مارول اسٹوڈیوز کی تیارہ کردہ ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور یہ سپر ہیرو سائنس فکشن فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت 16فروری کو سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں