فوزیہ فصیح نے ماضی کی روایتوں کو برقرار رکھا، شاندار بزنس نیٹ ورکنگ تقریب 204

فوزیہ فصیح نے ماضی کی روایتوں کو برقرار رکھا، شاندار بزنس نیٹ ورکنگ تقریب

ٹورنٹو (رپورٹ: پاکستان ٹائمز) جی ٹی اے کی مشہور ایونٹ آرگنائزر اور خوبصورت ادائیگی سے ٹی وی شوز میں منفرد مقام بنانے والی فوزیہ فصیح گو کہ اب کسی چینل سے منسلک نہیں، لیکن انہوں نے کمیونٹی کے لئے باہمی رابطوں کے سلسلہ کا آغاز کرتے ہوئے بزنس نیٹ ورکنگ کی ایک تقریب کا انعقاد حویلی بینکوئیٹ ہال میں کیا جس میں شہر بھر کے کامیاب بزنسز کے مالکان اور پروفیشنلز کو مدعو کیا گیا تھا۔ شراکین نے فوزیہ فصیح کی اس کوشش کو بہترین کاوش سے تعبیر کیا اور کہا کہ جی ٹی اے میں یوں تو ہر روز کئی ایک سوشل پروگرامز ہوتے رہتے ہیں مگر اس تقریب کے پیچھے جو مقصد کارفرما تھا وہ جی ٹی اے کے تمام کاروباری اور پروفیشنلز کو قریب لانا تھا جو کہ ایک نئی کوشش ہے۔ فوزیہ فصیح نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ یہ چونکہ اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا پروگرام تھا اس لئے وہ کافی لوگوں کو مدعو نہ کر سکیں اور کئی لوگ خواہش کے باوجود “Sold Out” ہونے کی وجہ سے اس نیٹ ورکنگ کا حصہ نہ بن سکے، جس کا انہیں افسوس ہے۔

فوزیہ فصیح نے ماضی کی روایتوں کو برقرار رکھا، شاندار بزنس نیٹ ورکنگ تقریب
فوزیہ فصیح نے ماضی کی روایتوں کو برقرار رکھا، شاندار بزنس نیٹ ورکنگ تقریب

فوزیہ فصیح نے بتایا کہ وہ یہ سلسلہ جاری رکھیں گی اور اس نیٹ ورک کو مزید آگے بڑھائیں گی۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی ایک درس و تدریس سے تعلق رکھنے والی ادبی شخصیت ڈاکٹر شاہینہ کشور صاحبہ تھیں جو اقوام متحدہ کی نمائندہ رکن بھی ہیں، اور مہمان خاص ڈاکٹر نائلہ محبوب خان (گائنا کالوجسٹ) تھیں۔ تقریب کو نہایت خوبصورت انداز میں اور نہایت منظم طریقہ سے شروع تا آخر لے جایا گیا اور تمام شراکین نے تقریب کو نہ صرف انجوائے کیا بلکہ اسے ایک بامقصد کوشش قرار دیا۔ اور فوزیہ فصیح کو مبارکباد دی۔ تقریب سے مینیجنگ بیرسٹر محمد مقصود عالم آف عالم لاءآفس نے بھی خطاب کیا اور اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ ڈاکٹر اسمارہ خان، مہمان خصوصی ڈاکٹر شاہینہ کشور اور ڈاکٹر نائلہ محبوب خان نے بھی مہمانوں سے خطاب کیا۔ محفل میں رنگ بھرنے کے لئے ہلکی پھلکی موسیقی کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔ جس میں سنگر مجیب ایم رضوی نے پرفارم کیا، اسٹینڈ اپ کامیڈن عبداللہ عثمان نے کامیڈی پیش کی۔ کسی بھی تقریب کی کامیابی کا سہرا اسپانسر اور اس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے سر جاتا ہے، اسپانسر میں محمد انصر (ای ایس پی رئیلٹی)، عائشہ منظور 20) ڈالر ٹیکس)، علی سید (اے ایس کنسلٹینسی فرم)، اورنگزیب اور سبین عالم (بلیک اسٹون گرل)، مہمانوں میں صائقہ ناز، ڈاکٹر اسمارہ خان، صائمہ نعیم، طلال تنولی، ذیشان قریشی، قرة العین ہاشمی، مہرین شہزاد، مسٹر اینڈ مسز عتیق فاروقی، فائزہ عاطف، اظہر خان، فوزیہ حسنین، زاہد صدیق، عندلیب مسعود، مہ جبین، سیدہ کشور، مدیحہ ملک، ندیم ستار، راشد علی، رفعت جبین، رضویہ قیصر، روبینہ ذوالفقار، سمیرا مشتاق، شہزاد قادری، شرمین عامر، شرجیل حسینی، سہیل خان، ثومیہ شیخ، سونیا صدیقی (بیکر)، سونیا صدیقی (رئیلٹر)، تصور سید، طفیل احمد، عماعمہ شیخ، سید احمد، امینہ چرانیہ، نعیم ستار، گل اظہر، ارم فاروقی شریک تھے۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں کو ان کے شعبوں میں خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹس بھی دیئے گئے۔ میڈیا کی نمائندگی انیس احمد، بابر سید، ذیشان، کے سی چوہان اور ہما ندیم نے کی جب کہ سوشل ورکر شاہ فریدی بھی تقریب میں موجود رہے۔ ساﺅنڈ سسٹم تقی بھائی نے فراہم کیا۔ پروگرام کی نیٹ ورکنگ کی بہترین کاوش کا سہرا عمیر شیرازی کے سر جاتا ہے، جنہوں نے اپنا کام بخوبی سر انجام دیا۔ یہ خوبصورت تقریب رات گئے تک جاری رہی، پروگرام کی آرگنائزر فوزیہ فصیح نے اپنے شوہر فصیح الدین اور اپنی صاحبزادی حرا فصیح کا بھی شکریہ ادا کیا جو پروگرام کے آخر تک ان کی معاونت کرتے رہے۔ حویلی ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا کہ جنہوں نے بہترین انتظام کیا اور ذائقہ دار کھانے سے تمام مہمانوں کی بہترین انداز میں تواضع کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں