654

فیصل سبحان کا ملتان میٹرویا کسی بھی میگاپروجیکٹ سے کوئی تعلق نہیں،عمران خان پنجاب حکومت پر الزامات لگا رہے ہیں، رانا ثنااللہ

لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصل سبحان کاملتان میٹرویاکسی بھی میگاپروجیکٹ سے تعلق نہیں ہے،عمران خان نے گھٹیاالزام تراشیاں کیں،چیئرمین تحریک انصاف کاشہبازشریف پرکوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان شہبازشریف اورپنجاب حکومت پرتسلسل سے الزامات لگارہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اب فیصل سبحان کاکردارسامنے لارہے ہیں،صوبائی وزیر قانون کا کہناتھا کہ کچھ لوگوں نے فراڈ کیا اور منی لانڈرنگ کی،جب وہ لوگ چین میں پکڑے گئے توکہاان کے پاس ملتان میٹروکاکنٹریکٹ ہے،تحقیقات پر ان افرادکی دستاویزات جعلی ثابت ہوئیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملتان میٹرومیں فراڈکرنیوالوں کوگرفتارکیاگیاہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں،ان کا کہناتھا کہ فیصل سبحان کاملتان میٹرو یاکسی بھی میگاپروجیکٹ سے تعلق نہیں،عمران خان نے پہلے کہاکہ جاویدصادق نے27 ارب کی کرپشن کی۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ عمران خان عابدباکسرسے متعلق بھی تسلسل سے جھوٹ بول رہے ہیں،عمران خان نے کہاعابد باکسرنے شہباز شریف کے کہنے پر250قتل کیے،جبکہ عابد باکسر سے متعلق پوراریکارڈموجود ہے،عابد باکسر کےخلاف پنجاب پولیس کے پاس 12 مقدمات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں