فیشن و میک اپ میگزین ’فیمینا‘ کی جانب سے ہر سال منعقد کیے جانے والے ’فیمینا بیوٹی ایوارڈز کا رواں برس کا میلہ بولی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے نے لوٹ لیا۔
خیال رہے کہ ’فیمینا بیوٹی ایوارڈز میلہ‘ فیشن میگزین کی ذیلی میک اپ آن لائن اسٹور کمپنی ’نائکا‘ کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔
اس ایوارڈ شو میں جہاں برانڈزکو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے، وہیں اس تقریب میں اداکاروں و اداکاراو¿ں کو بھی ان کے منفرد اسٹائلز و فیشن کے باعث ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔
’فیمینا بیوٹی ایوارڈز 2018 میں بولی وڈ شہنشاہ 75 سالہ امیتابھ بچن کو ’اسٹائل لیجنڈ آف آل ٹائم‘ کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اسی ایوارڈ میں ان کی بہو خوبصورت اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو بھی خصوصی ایوارڈ ’گلوبل بیوٹی آئکن اورپاورہاو¿س انٹرٹینر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔
فیمینا بیوٹی ایوارڈز 2018 میں اداکارہ ریکھا کو ’ہوم آف دی لیجنڈری اسٹائل ڈیوا‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
دیشا پٹنانی فریش فیس آف دی ایئر جب کہ ارجن کپور ’مین وی لو ایوارڈ‘ لے اڑے۔
762