قونصل جنرل طارق کریم نے شکاگو کی ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی میں ”امریکی مڈویسٹ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری میں توسیع کے امکانات“ کے موضوع پر گفتگو کی 122

قونصل جنرل طارق کریم نے شکاگو کی ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی میں ”امریکی مڈویسٹ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری میں توسیع کے امکانات“ کے موضوع پر گفتگو کی

اپنے ریمارکس میں قونصل جنرل نے پاکستان امریکہ تعلقات کی اہمیت؛ پاکستان اورامریکی وسط مغربی خطے کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات؛ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع؛ اور متحرک پاکستانی امریکی کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ قونصل جنرل نے پاکستان کو دنیا میں ایک اہم کاروباری، سرمایہ کاری اور سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے، کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے اور معیشت کو بحال کرنے کے لیے ایک ’سنگل ونڈو‘ پلیٹ فارم کے طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی تشکیل کے بارے میں بتایا۔ SIFC کا مقصد آئی ٹی، زراعت، توانائی، کان کنی اور دفاعی پیداوار کے کلیدی شعبوں میں پاکستان کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانا ہے۔

قونصل جنرل طارق کریم نے بتایا کہ پاکستان کی تجارت، سرمایہ کاری اور عوام کے درمیان امریکی وسط مغربی خطے کے ساتھ رابطے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور امریکی مڈویسٹ کے درمیان تجارت، آئی ٹی، زراعت، توانائی، کان کنی، صحت، تعلیم اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقوں پر زور دیا۔ انہوں نے ثقافتی تبادلوں، لوگوں کے درمیان رابطوں اور ادارہ جاتی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ قونصل جنرل طارق کریم نے پاکستان اور امریکہ کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ بہترین وقت ہے اور امریکی کمپنیوں اور پاکستانی تارکین وطن کو پاکستان میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ تقریب کا اختتام ایک انٹرایکٹو سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا جس کے دوران قونصل جنرل نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں