ویسے تو لیموں کے عرق کو پانی میں روز ملا کر پینا صحت کے لیے مفید قرار دیا جاتا ہے۔ مگر کیا یہ واقعی درست ہے ؟ تو جان لیں کہ طبی سائنس کا اس حوالے سے کیا کہنا ہے۔
بیمار ہونے سے بچائے
وٹامن سی جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور لیموں میں یہ جز بہت زیادہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لیموں پانی کا استعمال موسمی امراض سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
جوان رکھے
لیموں کے عرق میں موجود وٹامن سی جلد کو ہموار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی کا زیادہ استعمال چہرے پر جھریوں کا امکان کم کرتا ہے کیونکہ یہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ اجزائ کے خلاف مزاحمت کرتا ہے اور جلد کو تحفظ دیتا ہے۔ اسی طرح وٹامن سی جلد کے اندر ٹشوز کو جوڑنے والے جز کولیگن پر بھی وٹامن سی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے اور جلد زیادہ ہموار اور ٹائٹ رہتی ہے جس سے جوانی کا تاثر شخصیت سے جھلکتا ہے۔
پیٹ کے مسائل بہتر کرے
لیموں ترش ہوتے ہیں جو کہ نظام ہاضمہ کو بہتر اور گیس کو کم کرتے ہیں، اس میں پوٹاشیم بھی موجود ہوتا ہے جو کہ جسم میں نمک کی سطح کو کنٹرول میں رکھتا ہے، ایک تجربے کے دوران ایک خاتون نے دو ہفتے تک لیموں پانی پیا اور کچھ دن بعد ہی انہیں یہ احساس ہوا کہ ان کے پیٹ پھولنے یا گیس پیدا ہونے کا مسئلہ کم ہوگیا ہے۔
مزاج خوشگوار بنائے
یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے جسمانی فوائد کے ساتھ لیموں پانی مزاج بھی خوشگوار بناتا ہے تاہم اس خاتون کے مطابق دو ہفتوں کا وقت اس حوالے سے کم لگتا ہے تاہم انہیں لگا کے ذہنی طور پر وہ خود کو پہلے سے زیادہ پلکا پھلکا محسوس کررہی ہیں۔
جگر کے افعال میں بہتری
لیموں پانی کا ایک اور فائدہ جگر کو اپنا کام درست طریقے سے کرنے میں مدد دیتا ہے، جسم میں پانی کی مناسب مقدار تمام اعضاءکے افعال کے لیے ضروری ہے جن میں جگر بھی شامل ہے۔ مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق لیموں کا ترش ذائقہ جگر کو زہریلے اثرات سے بچانے کے ساتھ جگر پر چربی کم کرتا ہے۔
جسمانی وزن میں کمی
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ لیموں کے چھلکوں میں موجود ایک جز پولی فینول چوہوں پر اضافی چربی نہیں چڑھنے دیتا، دو ہفتے کے اس تجربے کے دوران اس خاتون کا وزن لگ بھگ آدھا کلو کم ہوا۔
پوٹاشیم کی سطح بڑھائے
لیموں پوٹاشیم کے حصول کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہتے ہیں، یہ جز خلیات کے افعال اور میٹابولزم سمیت عصبی سگنلز کی ترسیل کے ضروری ہوتا ہے۔
قبض کشا
معدے اور جگر کے افعال میں بہتری کے ساتھ لیموں پانی آنتوں کے افعال کے لیے بھی بہتر ہوتا ہے، یہ سیال آنتوں کی سرگرمیوں کو معمول بناکر قبض جیسے تکلیف دہ مرض کو دور کرتا یا اس سے بچاتا ہے۔
گردوں کی پتھری سے بچائے
گردوں میں پتھری عموماً ڈی ہائیڈریشن کا نتیجہ ہوتی ہے تو لیموں پانی کا یہ فائدہ گردوں کو اس کمی سے بچانا بھی ہے اور تکلیف دہ پتھری بنتی نہیں۔ عام طور پر گردوں میں پتھری کیلشیئم سالٹ کا مجموعہ ہوتی ہے اور اس عضو میں پانی کی موجودگی اس مجموعے کو بننے سے روکتی ہے۔
سانس کی بو دور کرے
لیموں پانی میں موجود کھٹاس منہ میں ایسے بیکٹریا کو بڑھنے سے روکتی ہے جو کہ سانس میں بو کا باعث بنتی ہے۔ تاہم اس مشروب میں موجود تیزابیت بتدریج دانتوں کی سطح ختم کرنے لگتی ہے تو اسٹا کے ذریعے اسے پینا اس مسئلے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔