640

متنازعہ علاقوں میں ظلم و بربریت کی ذمہ دار بڑی طاقتیں ہیں:اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کے سربراہ زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ تنازعات کے شکار خطوں میں ظلم و بربریت کی ذمہ داری بڑی طاقتوں پر بھی عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ وقت پر تادیبی اقدامات کرنے سے قاصر رہی ہیں۔
میڈیاکے مطابق ایک بیان میں انہوں نے شام، میانمار، یمن، کانگو اور برونڈی میں ہونے والی ہلاکتوں اور انسانوں پر ڈھائے گئے مظالم کا احاطہ کرتے ہوئے ان ملکوں کو انسانوں کی قتل گاہیں قرار دیا۔ رعد الحسین نے سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین پر بھی ذمہ داری عائد کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے ویٹو کے استعمال سے بھی بروقت احتیاطی اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں